بھارت کا فوجی قبضہ ناقابل قبول ہے ، محمد اشرف صحرائی

بھارت کا فوجی قبضہ ناقابل قبول ہے ، محمد اشرف صحرائی

سرینگر (کے پی آئی)تحریک حریت جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی نے کہا ہے کہ جموںو کشمیر پر بھارت کا فوجی قبضہ عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہی۔ تحریک حریت ضلع شوپیان کے اہتمام سے ایتوار کوکندلن شوپیان میں شہدا کی یاد میں بلائے گئے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صحرائی نے کہا کہ شہدا نے اپنا سب کچھ یہاںتک کہ اپنی عزیز جانوں تک کی قربانیاں بھی اسی عظیم مشن اور کاز کیلئے پیش کی ہے کہ آزادی کے بعد ہماری سیاست، اقتصادیات، معیشت، معاشرت، قانون، اخلاقیات، تعلیم غرض زندگی کے ہر میدان میں اسلامی اصولوں کا بول بالا ہو اور ہم تمام غیر اسلامی نظریات جیسے سوشلزم،سیکولرازم ، کمیونزم اور نام نہاد مغربی جمہوری طور طریقوں کو رد کریں۔

صحرائی نے کہا موجودہ صورت حال میں جب بھارت یہاں فوجی طاقت کے بل پر اور یہاں کے مقامی خیر خواہ وہند نواز پارٹیوں کانگریس، این سی، پی ڈی پی، پی سی، کمیونسٹ ودیگر محاذوں کی مدد سے ایک الیکشن ڈرامہ رچاکر ہماری غلامی کی زنجیروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ 6سال تک یہاں ظلم وبربریت، رشوت خوری، بے راہ روی، کنبہ پروری، منشیات، عریانیت غرض ہر قسم کی برائیوں کو عام کرنے کی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہی، ہمارے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم آج سے ہی گھر گھر ، گلی گلی اور کوچے کوچے میں جاکر ایک زبردست الیکشن بائیکاٹ مہم چلائیں اور لوگوں کو اس بات کی تلقین کریں کہ کسی بھی صورت میں اپنے ووٹ کا استعمال نہ کریں، یہی شہدا کو یاد کرنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ اور انداز ہی، ہم شہدا کے وارث ہیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہمارا دینی فریضہ ہی۔جلسے سے تحریک حریت کے شعبہ دعوت وتبلیغ کے سربراہ حافظ بشیر احمد فاروقی اور صدر ضلع شوپیان شکیل احمد ایتو نے بھی اپنے خطابات میں شہداِ جموں کشمیر کو یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مزید : عالمی منظر