مسئلہ کشمیر بنیادی طور پر کشمیر ی قوم کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ‘ شبیر شاہ

مسئلہ کشمیر بنیادی طور پر کشمیر ی قوم کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ‘ شبیر شاہ

سرینگر (کے پی آئی)ڈیمو کریٹک فر یڈم پارٹی چیئر مین اور حریت (جے کی)رہنما شبیر احمد شاہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے دوطرفہ اور سہ فریقی مذاکرات کے سلسلے میں جو استفسارات کئے ان پر شاہ نے وضاحت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بنیادی طور پر کشمیر ی قوم کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ۔حالیہ دورہ دلی سے واپسی کے بعددانشوروں اور صحافیوں سے بات چےت کرتے ہوے انہوںنے کہاکہ بھارت نے 1947 میںکشمیر پر فوج کشی کر کے کشمیر یوں کو طاقت کے بل پر غلام بنایا لیکن کشمیر یوں نے بھارت کی غلامی کے خلاف سیاسی جدوجہد شروع کی ۔

 شبیر شاہ نے کہاکہ مزاحمتی تحریک کو دبا نے کیلئے بھارت نے طاقت کا استعمال کیا ،عالمی برادری میں صرف ایک ملک پا کستان ہے جس نے کشمیر یوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت کی۔

مسئلہ اقوام متحدہ میں مو جود ہی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا ما ننا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطا بق حل ہو نا چا ہئے یا آ زادی پسند کشمیر ی قیادت پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کیلئے دوطرفہ مذاکرات نا کام ہو چکا ہے اسلئے اس کا حل سہ فریقی مذاکرات سے ہی ہو گا ۔

مزید : عالمی منظر