افغانستان کے دونوں صدارتی امیداوار قومی حکومت کے قیام کیلئے تفصیلات جلد از جلد طے کریں‘ باراک اوباما

افغانستان کے دونوں صدارتی امیداوار قومی حکومت کے قیام کیلئے تفصیلات جلد از ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر باراک اوباما نے افغانستان کے دونوں صدارتی امیداواروں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی حکومت کے قیام کیلئے تفصیلات جلد از جلد طے کریں ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر اوباما کی قومی سلامتی کونسل کی خاتون ترجمان کیٹ لین ھائیڈن نے گزشتہ روز دونوں صدارتی امیدواروں ڈاکٹر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما چاہتے ہیں کہ دونوں صدارتی امیدوار قومی حکومت کے قیام کیلئے تمام تر تفصیلات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں استحکام اور قیام امن کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریگا۔

مزید : عالمی منظر