ڈرامہ سیریل ’’ آن ‘‘ شائقین ڈرامہ کو پسند آئیگی‘اداکارہ ریشم

ڈرامہ سیریل ’’ آن ‘‘ شائقین ڈرامہ کو پسند آئیگی‘اداکارہ ریشم
 ڈرامہ سیریل ’’ آن ‘‘ شائقین ڈرامہ کو پسند آئیگی‘اداکارہ ریشم
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی )ٹی وی و فلم کی سینئر اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ میں نے اپنے 20سالہ کیرئیر میں لاتعداد ٹی وی سیریل میں پرفارم کیا ہے مگر ڈرامہ سیریل ’’آن ‘‘ شائقین ڈرامہ کو ضرور پسند آئے گی ، میں نے اپنے کردار پر بڑی محنت کی ہے ،میں نے اس میں نے اداکار فیصل قریشی کی بیوی کا کردارادا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کا سکرپٹ انتہائی معیاری اور دوسری کہانیوں سے ہٹ کررہے ہے ۔وصی شاہ انتہائی باصلاحیت رائٹر ہیں میرے پرستاروں کو ’’آن ‘‘میں ریشم فن کی دنیا کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی نظر آئے گی ۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ خوشی ا س بات کی ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’آن ‘‘میں تمام ساتھی فنکاروں نے اپنے کردار سے خوب انصا ف کیا ہے اور میں ’’آن ‘‘ کی کامیابی کیلئے پر عزم اور پر امید ہوں ۔

مزید :

کلچر -