فلم ” فائینڈینگ فینی“ کا گانا لانچ کر دیا گیا

فلم ” فائینڈینگ فینی“ کا گانا لانچ کر دیا گیا

 ممبئی( نیٹ نیوز) دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ” فائینڈینگ فینی“ کا گانا لانچ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں فائینڈینگ فینی کا گانا ”شیک یوئربوٹیا“ ارجن کپور کے ساتھ رقص کر کے لانچ کیا۔ مذکورہ فلم 12ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے ۔ فلم کی کہانی پانچ افراد کے گرد گھومتی ہے جو ایک خاتون سٹیفنی فرننڈس عرف فینی کو ڈھونڈنے نکلتے ہیں اور اس تلاش کے دوران ان کو ایک دوسرے کے تعلق کاادراک ہوتا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور ، دپیکا پڈوکون ، نصیر الدین شاہ ، پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیا شامل ہیں۔

مزید : کلچر