ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار رچرڈ ایٹن برو انتقال کر گئے

ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار رچرڈ ایٹن برو انتقال کر گئے

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار رچرڈ ایٹن برو انتقال کر گئے ۔ رچرڈ ایٹن برو،جن کا کیریئر 6 دھائیوں پر مشتمل ہے ،کا انتقال 90سال کی عمر میں لندن کے ایک نرسنگ ہوم میں ہوا۔ ان کے کیریئر کی بہترین فلموں میں فلم ” گاندھی “ نمایاں ہے جو 1982ءمیں ریلیز کی گئی ۔ فلم کے مرکزی کردار کو اداکار بن کنگسلی نے ادا کیا تھا اور فلم نے 8آسکر ایوارڈز حاصل کئے ۔ ایٹن برو کی دوسری نمایاں فلموں میں دی گریٹ ایسکیپ ، پرزنرآف وار ، برائیٹن راک اور جوریسک پارک شامل ہیں۔ وہ ایک عرصہ سے اپنی بیوی کے ہمراہ نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھے۔

مزید : کلچر