فلم ”مردانی “ دو دن میں صرف 8.50کروڑ ورپے کا بزنس کر سکی

فلم ”مردانی “ دو دن میں صرف 8.50کروڑ ورپے کا بزنس کر سکی
فلم ”مردانی “ دو دن میں صرف 8.50کروڑ ورپے کا بزنس کر سکی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ رانی مکھر جی کی نئی فلم ”مردانی “ اپنے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں صرف 8.50کروڑ ورپے کا بزنس کر سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مردانی گزشتہ جمعہ کو ریلیز کر دی گئی ہے ۔ جمعہ کو فلم نے بھارت بھر محض 3کروڑ کا بزنس کیا جبکہ ہفتے کو اس کا بزنس 4.75کروڑ روپے رہا۔ فلم کی پاکستان میں ریلیز کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے کیونکہ فلم کو بھارت میں ریلیز کیلئے بھی ” اڈلٹ سرٹیفیکشن“ لینی پڑی ہے۔ فلم میں سات سین ایسے ہیں جس کیلئے پاکستان میں نمائش کیلئے ختم کرنے اور متعدد سین کو دھندلانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ مذکورہ فلم کے پاکستان میں ریلیز کے امکانات کم ہیں کیونکہ ہدایتکار فلم کے سین کاٹنے کے حق میں نہیں ہیں۔

مزید : کلچر