فلم پروڈیوسرشہباز مری میں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی

فلم پروڈیوسرشہباز مری میں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سلطان راہی اور شان کے سابق سیکرٹری فلم پروڈیوسر شہباز گزشتہ روز مری میں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق شہباز اپنی نئی پشتو فلم کی لوکیشن دیکھنے کے لئے جا رہءتھے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکر کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا ان کو فوری طور پر طبّی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر تاحال ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مری میں موجود ذرائع کے مطابق شہباز کو سر پر شدید چوٹ لگی ہے ڈاکٹرو ں کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی بھی رائے قائم کرنا مشکل ہے۔

مزید :

کلچر -