فلم”حیدر“میں کام کرنے کا ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیا، شاہد کپور

فلم”حیدر“میں کام کرنے کا ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیا، شاہد کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم”حیدر“میں کام کرنے کا ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔ چاہتا تھا کہ سارا پیسہ فلم میں ہی لگے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے کہا کہ میری فلم میں پارٹنر شپ ہے اگر میں اور وشال دونوں ہی اپنی فیس چارج کرلیتے تو ہمیں فلم کیلئے کم پیسے خرچ کرنے کو ملتے اور ایسا ہم نے اس لئے بھی کیا کہ فلم پر ہمیں مکمل اعتماد تھا۔
 واضح رہے کہ فلم”حیدر“کے ہدایتکار اوشال بھردواج ہیں ۔فلم کی کہانی شکسپیئر کے ڈرامے ہیملٹ سے ماخوذ ہے۔ فلم کی عکسبندی صرف 54 دونوں میں مکمل کی گئی ہے ،جوکہ 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -