فلم ”میری کوم“کے نئے گانے ”ادھورے “کی ویڈیو جاری

فلم ”میری کوم“کے نئے گانے ”ادھورے “کی ویڈیو جاری

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی نئی فلم ”میری کوم“کے نئے گانے ”ادھورے “کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ادھورے کے بولوں میں پر مبنی اس گانے کو پلے بیک سنگر سونیتی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس میں پریانکا کو مقصد کی کامیابی کیلئے جدوجد کرتے دکھایا جارہا ہے۔ہدایتکار امنگ کمار کی اس فلم میں پریانکا چوپڑا بھارتی خاتون ایتھلیٹ میری کوم کا کردار ادا کررہی ہے ۔مذکورہ فلم 5 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر