انوشکا شرما کی ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں کی تردید

انوشکا شرما کی ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں کی تردید
انوشکا شرما کی ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں کی تردید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن ( نیٹ نیوز)بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے میڈیا میں سرکولیٹ ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کر رہی ہے۔ اگر بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں تین ایک کے مارجن سے ٹیسٹ سیریز میں شکست نہ ہوتی تو شائد اس جوڑے کے بارے میں زیادہ پراپیگنڈا نہ کیا جاتا۔ لیکن جب سے بھارت سیریز ہارا ہے،اور اس میں کوہلی کی بد ترین پرفارمنس کا بھی کردار ہے ، انوشکا شرما کی لندن میں کوہلی کے ساتھ موجودگی پر مسلسل بحث کی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ یہ بھی آئی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے خود اداکارہ کو اسی ہوٹل میں قیام کرنے کی اجازت دی تھی جس میں کوہلی تھا۔ پھر یہ خبر آئی کہ دونوں اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تیاری کر رہے ہیں ، مگر اب انوشکا نے دلبرداشتہ ہو کر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان سب باتوں کو محض افواہوں سے تعبیر کیا ہے اور ساتھ ہی درخواست کی ہے اب یہ بحث بند کر دی جائے۔

مزید : کلچر