جانی ڈپ نئی فلم میں 15سالہ بیٹی للی روز کے ساتھ کام کرینگے

جانی ڈپ نئی فلم میں 15سالہ بیٹی للی روز کے ساتھ کام کرینگے

 لاس اینجلس( نیٹ نیوز) فلم پائیر یٹس آف کیئربین سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار جانی ڈپ اپنی نئی فلم میں اپنی 15سالہ بیٹی للی روز کے ساتھ کام کرینگے ۔ فلم جس کا نام ” یوگا ہوسرز “ بتایا گیا ہے میں للی پہلی مرتبہ اداکاری کے جوہر دکھائے گی۔ مذکورہ فلم ایکشن ایڈونچر تھرلر ہے جس میں جانی ڈپ کے چند اور رشتہ دار بھی کام کریں گے۔ فلم کا پریمیئر ٹور نٹو فلمی میلے میں کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی کامیک بک کی کہانی سے ماخوذ ہے ۔

مزید : کلچر