ظفر اقبال ایک اپنی طرز کے منفرد گلوکار ہیں،حمیرا چنا

ظفر اقبال ایک اپنی طرز کے منفرد گلوکار ہیں،حمیرا چنا
ظفر اقبال ایک اپنی طرز کے منفرد گلوکار ہیں،حمیرا چنا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ظفر اقبال نیویارکر اپنی طرز کے منفرد گائیک ہیں میری دعا ہے کہ اللہ میرے بھائی کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاءکرے ۔ایک سوال کے جواب میں حمیرا چنا نے بتایا کہ میں نے ظفر اقبال نیویارکر ساتھ تین گانے ریکارڈ کروائے ہیںوہ سر اور لے کو مکمل طور پر سمجھنے والے فنکار ہیں اگر اسی طرح لگن اور جذبہ کے ساتھ گائیکی جاری رکھی تو بہت جلد ان کا شمار معروف گلوکاروں میں ہونے لگے گا۔ہمارے ملک کے فنکاروں خاص طور پر گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنے وطن کا نام روشن کیا ہے ۔

مزید : کلچر