گووندا کا عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

گووندا کا عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار
 گووندا کا عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

  

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکار گووندا نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکاس بہل ،جن کو فلم ” کوئین “ سے شہرت ملی ،نئی فلم بنانے جا رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے عالیہ بھٹ کے مقابل شاہد کپور جبکہ گووندا کو عالیہ بھٹ کے باپ کے رول میں کاسٹ کیا تھا تاہم اب اطلاع ہے کہ گووندا نے معاوضے پر اختلاف کی وجہ سے فلم میں کام سے انکار کر دیا ہے ۔ مذکورہ فلم جس کا نام ”شاندار “ رکھا گیا ہے کی تمام تر عکسبندی یورپ میں ہوگی۔

مزید : کلچر