پاکستان کے پہلے ونڈو تکافل آپریشنز کےلئے ایس ای سی پی نے لائسنس جاری کر دیا

پاکستان کے پہلے ونڈو تکافل آپریشنز کےلئے ایس ای سی پی نے لائسنس جاری کر دیا

لاہور (بزنس رپورٹر) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کراچی آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس ڈویژن ڈاکٹر آصف عارف نے پاکستان کے پہلے ونڈو تکافل آپریٹر کا لائنس یونائیڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں ایم اے شاہد کو جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جنرل انشورنس کمپنیوں میں یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان پہلی کمپنی ہے جس کو ونڈو تکافل آپریٹر کا لائسنس جاری کیا گیا ہے اس موقع پر یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں ایم اے شاہد نے کہا کہ ایس ای سی پی اور حکومتی ادارے ملک میں اسلامک فنانس کو ترقی دے رہے ہیں جو ایک مثبت پیش رفت ہے چونکہ تکافل مروجہ انشورنس کا اسلامی متبادل ہے اور جنرل انشورنس کمپنیوں کو تکافل آپریشنز کی اجازت دینے سے ملک میں انشورنس انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ میاں ایم اے شاہد کی سربراہی میں یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے مارکیٹ شیئر اور رسک اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کاروباری حجم بہتر ہوا اور یونائیٹڈ انشورنس کی ریٹنگ پہلے سے بہت بہتر ہو گئی۔

مزید : کامرس