لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر74کمپنیوں کا کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔13 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ54کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس40.48پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5003.65پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 4لاکھ 39 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز4لاکھ97 ہزار200 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں کے الیکٹرک لمیٹڈکے1لاکھ10 ہزار حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے81ہزار500 حِصص۔ جبکہ پاک الیکٹران لمیٹڈ کے56ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔

آج سب سے زیاد ہ اضافہ پاک الیکٹران لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.47روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.04 روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس