روبا ایس ای کے تحت ایزی ہوم کے نام سے نئے برانڈ کا افتتاح

روبا ایس ای کے تحت ایزی ہوم کے نام سے نئے برانڈ کا افتتاح

                                         لاہور( وقائع نگار)روبار سپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے گزشتہ روز روبا ایس ای زیڈ کے تحت ایزی ہوم کے نام سے نئے برانڈکا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ستارہ کیمیکل کے چیئرمین میاں محمد ادریس اور ستارہ پری آکسائیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں عمران سمیت متعدد نمایاں کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی ای او شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ 12سال سے معیاری کو الٹی کی بدولت ہائراہمیت کا حامل ٹھہر چکا ہے جس پر صارفین کا اعتماد اس بات کی واضح مثال ہے کہ پاکستان میں ہائر کی ترقی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ الیکٹرونکس کے بعد ایزی ہوم برانڈ شروع کرنےکا مقصد پاکستانی صارفین کو ہوم ڈیکور سے متعلقہ تمام تر مصنوعات کی اعلیٰ معیاری مگر ارزاں قیمت میں فراہمی کو ایک ہی چھت تلے ممکن بنانا ہے۔ ان مصنوعات میں گھر کی تزیئن و آرائش کی جدید اور فیشن ایبل اشیا ءمثلاََ فرنیچر، بیڈ لینن، کچن کا سازو سامان وغیرہ شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ فیصل آفر یدی نے کہا کہ ایزی ہوم کی پراڈکٹس کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہیں کیو نکہ ہماری کمپنی کو الٹی پر تو کو ئی سمجھو تہ نہیں کر تی تاہم قیمتو ں کو کم اور مستحکم رکھنے کے لیے کئی ایک پلا ن تر تیب دیے جاتے ہیں ۔اس موقع پر ایزی ہوم کی برانڈ مینیجر سمیرا شہزاد نے بتا یا کہ ایزی ہوم کے برانڈ میں شامل مصنوعات بیرون ملک بھی متعارف کرائی جائیں گی جس سے پاکستانی برآمدات میں اضا فہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کیلئے ایزی ہوم کی مصنوعات متعلقہ ملک کے کلچر ، معیار اور سہولت کے مطابق تیار کر کے بھجوائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایزی ہوم کی فروخت کیلئے ”آن لائن سٹورز“ بھی کھولے جا رہے ہیں جن سے ایزی ہوم کی مصنوعات پوری دنیا میں با آسانی فراہم کی جا سکیں گی۔یاد رہے کہ روبا ایس ای زیڈ گروپ پاکستان کے بڑے کاروباری گروپوں میںنمایا ں حیثیت رکھتا ہے اور یہ گروپ ہائیر، اوپل، انوائرو اور راہی ٹریکٹر سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ماڈرن لائف سٹال سے متعلقہ متعددمصنوعات متعارف کروا چکا ہے۔تقریب میں ارشد ، منور درانی ، وسیم آفر یدی، صلا ح الد ین ،اسد آفر یدی، عرفان راہی ،وردہ گو ہر سمیت غیر ملکی مہمانو ں تشو ن لو ، شانگ فو نگ ، سنتھا اور دیگر مہمانو ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔

مزید : کامرس