دال ما ش اور مونگ کی بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی بنایا جا ئے: ماہرین

دال ما ش اور مونگ کی بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی ...

سرگودہا(اے پی پی) زرعی ماہرین نے دا ل ما ش اور مو نگ کے کا شت کا رو ں کو مونگ اور ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق جڑی بوٹیوں کی تلفی بروقت نہ ہونے سے فصل کو نقصان پہنچتا ہے۔ مونگ اور ماش کی فصل کو 3پانی در کا ر ہوتے ہیں پہلا پانی اگا ﺅ کے 3سے 4ہفتے بعد دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیں اگر ا س دورا ن بارش ہو جا ئے تو آبپاشی حسب ضرورت کریں زیاد ہ بارش کی صورت میں زائد پانی کے نکاس کا مناسب بندو بست کریں مونگ اور ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کا تدار ک محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے مشورہ سے کریں ۔

مزید : کامرس