55کروڑ ڈالر قرض کی آئندہ قسط پاورٹیرف میں 4فیصد اضافے سے مشروط

55کروڑ ڈالر قرض کی آئندہ قسط پاورٹیرف میں 4فیصد اضافے سے مشروط

واشنگٹن(آئی این پی) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرضے کی آئندہ قسط کی منظوری کو پاور ٹیرف میں 4 فیصد اضافے سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو پچپن کروڑڈالر قرضے کی آئندہ قسط حاصل کرنا ہے، تو اسے یکم ستمبر سے قبل بجلی کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کو اس حوالے سے تشویش لاحق ہے، کیونکہ اس شرط پر عملدرآمد جولائی سے ہونا تھا، لیکن ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی حکومت کو اس کے اطلاق میں تاخیر کا سامنا ہے، پاور ٹیرف میں اضافے کے بعد رپورٹ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کے بعد پاکستان کے لئے پچپن کروڑ ڈالر قرحے کی پانچویں قسط جاری کی جائے گی۔

مزید : کامرس