چین کو خام تیل کی برآمد کا حجم بڑھا کر پانچ لاکھ بیرل یومیہ تک لے جایا جائے گا:کویت

چین کو خام تیل کی برآمد کا حجم بڑھا کر پانچ لاکھ بیرل یومیہ تک لے جایا جائے ...

دبئی (اے پی پی) کویت نے کہا ہے کہ چین کو خام تیل کی برآمد کا حجم آئندہ تین سال میں بڑھا کر پانچ لاکھ بیرل یومیہ تک لے جایا جائے گا۔ کویت پٹرولیم کارپوریشن سے جاری ایک بیان کے مطابق کویت کے چین کے سائنوپیک گروپ کے ساتھ 10 روز کے مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا پا گیا ہے جس کے تحت کویت آئندہ تین سال میں چین کیلئے خام تیل کی برآمد کوپانچ لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھا دے گا۔ معاہدے کے تحت کویت چین کو ابتدائی طور پر 120 ارب ڈالر مالیت کا تین لاکھ بیرل یومیہ خام تیل سپلائی کرے گا جو کویت پٹرولیم کی کل برآمدات کا پندرہ فیصد ہے۔

کویت پٹرولیم چین کے ساتھ مل کر ریفائنری بھی تعمیر کر رہا ہے۔ چین نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں کویت سے 3.87 ملین ٹن سے 157000 بیرل یومیہ خام تیل برآمد کیا۔

مزید : کامرس