کاروباری پفتے کے پہلے روز زبر دست مندا ،انڈیکس 3نفسیاتی حدوں سے گر گیا

کاروباری پفتے کے پہلے روز زبر دست مندا ،انڈیکس 3نفسیاتی حدوں سے گر گیا

                                    کراچی(اکنامک رپورٹر)ملک میں جاری سیاسی بحران کا تاحال کوئی حل نظر نہ آنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے پیر کو زبردست مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 28800,28700اور 28600کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کار ی مالیت میں78ارب95کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت21.33فیصدزائد جبکہ70.77 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی اور اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے ۔مذاکرات کے متعد دور ہونے کے باوجود ڈیڈلاک کی صورت حال برقرار کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔سیاسی بحران کا تاحال کوئی حل نظر آنے کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکاررہے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28498پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اور پیٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس کی 28500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس352.41پوائنٹس کمی سے 28519.34 پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر308کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے71 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،218 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ19کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 78 ارب 95 کروڑ91 لاکھ5ہزار537 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 66 کھرب 81ارب48کروڑ15لاکھ7 ہزار422 روپے ہوگئی۔

پیر کو کاروباری سرگرمیاں8کروڑ 25لاکھ22ہزار250شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں1کروڑ45لاکھ12 ہزار780شیئرززائد رہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت152.57روپے اضافے سے3204.18 روپے،خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت12.00روپے اضافے سے335.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت53.00روپے کمی سے10922.50روپے جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے7450.00روپے پر بند ہوئی۔پیرکوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ88لاکھ27ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 93پیسے اضافے سے 30.80روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں68لاکھ51ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 4پیسے کمی سے 8.00روپے رہی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس257.15پوائنٹس کمی سے19880.15پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس603.64پوائنٹس کمی سے46440.60جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس246.66پوائنٹس کمی سے 20871.67پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس