انگلینڈ کا آئندہ برس دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان

انگلینڈ کا آئندہ برس دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ نے آئندہ برس دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انگلش ٹیم 2009ءکے بعد پہلی بار اینٹیگا میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پانچ برس قبل اس سٹیڈیم میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ خطرناک پلیئنگ کنڈیشنز کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا اور اس سٹیڈیم پر بارہ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 6 اپریل 2015ءکو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ انگلش ٹیم دوسرا تین روزہ وارم اپ میچ 8 سے 10 اپریل تک کھیلے گی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اپریل تک اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اپریل تک سینٹ جارج جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 مئی تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔