شہر یار ڈاﺅن سائزنگ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، علی سلمان

شہر یار ڈاﺅن سائزنگ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، علی سلمان

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )رکن پنجاب اسمبلی رانا علی سلمان نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی سی بی میں ڈاﺅن سائزنگ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاﺅن سائزنگ سے کئی غریب ملازمین فارغ ہوجائیں گے جس سے ان کے اہل خانہ مالی مشکلات میں مبتلا ہوجائیں گے ۔علی سلمان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا رائٹس اور پی ایس ایل سے اربوں روپے کمائے گالیکن غریب ملازمین کی تنخواہوں کی مد میںپی سی بی کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کس ملازم کو ملازمت سے فارغ کرنا معاشی قتل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پی سی بی کے چیئرمین غریب ملازمین کو ملازمت پر بحال رکھ کر ان کی دعائیں لیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی