یوتھ اولمپک گیمز ہاکی، پاکستان نے زیمبیا کو5-2 گول سے ہرادیا

یوتھ اولمپک گیمز ہاکی، پاکستان نے زیمبیا کو5-2 گول سے ہرادیا

نانجنگ( نیٹ نیوز) دوسرے یوتھ اولمپک گیمز، ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے کلاسیفکیشن میچ میں زیمبیا کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ دیگر کلاسیفکیشن میچز میں نیوزی لینڈ نے میکسیکو اور جرمنی نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر نانجنگ میں ہاکی کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پانچویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے زیمبیا کو بآسانی 5-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے نوہیز زاہد ملک ، مبشر علی ، محمد یعقوب اظفر، محمد بلال اور شان ارشاد نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے کلاسیفکیشن میچ میں نیوزی لینڈ نے میکسیکو کو دو کے مقابلے میں نو گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تھامس ڈلن اور لم رچمونڈ نے چار، چار گول سکور کئے۔

 پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایک اور میچ میں جرمنی نے بنگلہ دیش کو سخت مقابلے کے بعد 5-4 سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی