یونس خان بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف میچز نہیں کھیلیں گے

یونس خان بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف میچز نہیں کھیلیں گے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان اپنے بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے و ن ڈے میں شرکت نہیں کرسکیں گے یونس خان کے بھتیجے جن کا اعلاج جاری تھا گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے یونس خان کراچی پہنچ گئے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے یونس خان کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی جگہ دونوں ون ڈے میچز کے لئے کسی اور کھلاڑی کو سری لنکا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی