سعید اجمل کے ایکشن کا ٹیسٹ برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ہوگیا

سعید اجمل کے ایکشن کا ٹیسٹ برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ہوگیا

 برسبےن ( نیٹ نیوز ) قومی آف سپنر سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ہوگیا، سعید اجمل کو مشکوک باﺅلنگ ایکشن کی رپورٹ کے بعد اس جائزے کے لیے برسبےن بھیجا گیا ہے جہاں آئی سی سی کے منظور شدہ ماہرین کی سہولتیں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائروں نے سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو قواعد وضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی باضابطہ رپورٹ کی تھی۔قوانین کے مطابق سعید اجمل کو اپنے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کے لیے 21 روز دیے گئے تھے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انھیں فوری طور پر آسٹریلیا روانہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی