ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا

جمیکا( نیٹ نیوز ) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلا جائیگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 5 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا ۔ ٹوئنٹی 20میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9ستمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 13 سے 17ستمبر تک کھیلا جائے گا ۔ خیال رہے کہ ٹوئنٹی 20 میچ سے قبل ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی