ورلڈ کپ،ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل نے چار گراﺅنڈز کی منظوری دیدی

ورلڈ کپ،ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل نے چار گراﺅنڈز کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے رواں سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے چوتھے ورلڈ بلائیڈ کرکٹ کپ کیلئے4 بین الاقوامی گراﺅنڈ کو حتمی شکل دے دی۔ ورلڈ کپ کے افتتاحی تقریب25 نومبر جبکہ میچر باقاعدہ 27 نومبر سے شروع ہوں گے، ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں30 ستمبر تک ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کو اپنے نام بھجوائیں گے۔ گزشتہ روز ورلڈ بلائینڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کوکٹ کونسل کے صدر سید سلطان کی صدارت میں ہوا جس میں ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے، سمتھ، ڈائریکٹر فنانس آرمنڈ بام، ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور ورلڈ کپ کے آرگنائزر نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے4 بین الاقوامی گراﺅنڈز کو حتمی شکل دیدی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ چوتھے عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب رواں سال 26 نومبر کو ہوگی۔ ورلڈ کپ 27 نومبر سے شروع ہوگا اور ورلڈ کپ کا فائنل 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے دوران31 میچز کھیلے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممالک ورلڈ کپ کیلئے اپنے نام30 ستمبر تک ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کو بھجوائیں اجلاس کے دوران ورلڈ کپ کے آرگنائزر جنوبی افریقہ کے فیلف بام نے ورلڈ کپ کے انتظامات کی رپورٹ پیش کی۔ آئندہ ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 21 ستمبر کو ہوگا۔