ٹرائنگولر کرکٹ سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کل مدمقابل

ٹرائنگولر کرکٹ سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کل مدمقابل

ہرارے ( نیٹ نیوز) آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ سیریز میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا واضح رہے کہ ، ٹرائنگولر سیریز کا تیسرا میچ 29 اگست کو زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 31 اگست کو زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا، پانچواں میچ 2 ستمبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ ٹرائنگولر سیریز کا چھٹا اور آخری ون ڈے میچ 2 ستمبر کو زمبابوے اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلا جائے گا اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی