قومی سکواش کے 4 کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کریں گے

قومی سکواش کے 4 کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کریں گے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی سکواش کے 4 کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کریں گے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن محمد عامر نواز کے مطابق ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جنوبی کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے 4 باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھیجوایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میگا ایونٹ جس کیلئے باصلاحیت اور مستند کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے تاکہ ایشین گیمز میں سکواش کے مقابلوں میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کر سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی