بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے ورلڈ کپ کیلئے تیاری میں مدد ملے گی ٗ براؤو

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے ورلڈ کپ کیلئے تیاری میں مدد ملے گی ٗ براؤو


جمیکا ( نیٹ نیوز )ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ڈیرن براؤونے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اگلے برس شیڈول ورلڈ کپ کی تیاری میں بھر پور مدد ملے گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایک روزہ سیریز میں کامیابی سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہوگیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اس طرح کی جیت کی ضرورت تھی اور انہیں پوری امید ہے کہ اس سیریز اور ورلڈ کپ سے قبل کھیلی جانے والی دیگر سیریز سے میگا ایونٹ کے لئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بنگلہ دیش کو ایک روزہ سیریز کی طرح ٹوئنٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست دینے میں کامیاب ہوگی ۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی تین ایک روزہ ، ایک ٹوئنٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کررہاہے ۔

اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کھیلے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی