بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 18 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی

بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 18 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی

میلبورن ( نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کے مطابو رواں برس ڈومیسٹک بگ بیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگا۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکول کی چھٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیگ کا شیڈول کیا جا چکا ہے اور سڈنی شو گراﺅنڈ لیگ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ ایڈیلیڈ اوول سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں سٹرائیکرز کی ٹیم میلبورن سٹارز کے آمنے سامنے ہو گی۔ ایونٹ میں 11 جنوری کے علاوہ ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 24 اور دوسرا سیمی فائنل 25 جنوری کو کھیلا جائے گا اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی