آل پاکستان میکڈونلڈ سول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ ایچی سن کالج نے جیت لی

آل پاکستان میکڈونلڈ سول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ ایچی سن کالج نے جیت لی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )دو روزہ آل پاکستان میکڈونلڈ سول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ ایچی سن کالج نے جیت لی جبکہ دی پنجاب سکول نے دوسری اور نصرت جہاں سکول چنیوٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن اور نجی میڈیا گروپ کے تعاون سے ایونٹ میں 200 سے زائد نوجوان سوئمرز نے حصہ لیا۔ انڈر 8 میں مکائیل فیصل اعجاز، انڈر 10 میں ایم حسان، انڈر 12 میں شامیرعزیز، انڈر 14 میں نائل عارف ڈار جبکہ انڈر 16 میں اسماعیل نجیب بہترین تیراک قرار پائے۔مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کامران لاشاری، صدر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن میجر ماجد وسیم، زوریز لاشاری اور شان لاشاری تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی