انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت السٹر کک کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 30اگست، چوتھا ایک روزہ میچ 2ستمبر جبکہ سیریز کا آخری اور 5واں ایک روزہ میچ 5ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ 7ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ خیال رہے کہ ایک روزہ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔