چیمپین لیگ ٹی ٹوئنٹی، لاہور لائینز کا سات روزہ تربیتی کیمپ شروع

چیمپین لیگ ٹی ٹوئنٹی، لاہور لائینز کا سات روزہ تربیتی کیمپ شروع


ہور ( سپورٹس رپورٹر )چیمپین لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہور لائینز کا سات روزہ تربیتی کیمپ گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گیا ہے ابتدائی روز اعزاز چیمہ ، آصف رضا، عمران علی، عمر صدیق، آغا سلمان علی، بلاول، روحیل علی، وقاص احمد، علی منظور، محمد سعید، مصطفی اقبال اور سعد نسیم نے شرکت کی عدنان رسول ، ناصر جمشید ، محمد حفیظ، عمر اکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد بیرون ملک ہونے کی وجہ سے کیمپ کو بعد میں جوائن کریں گے لاہور لائنز کے منیجر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نیٹ پریکٹس بھی ہے کیونکہ انڈیا میں ہمیں ذیادہ پریکٹس کا وقت نہیں ملے گا اس لیے ہماری کوشش ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ چیمپین لیگ میں شرکت کریں جس کے لیے یہ تربیتی کیمپ انتہائی معاون ثابت ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی