پہلی آل پاکستان انٹر لوپ سائیکا ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ 6ستمبر سے شروع

پہلی آل پاکستان انٹر لوپ سائیکا ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ 6ستمبر سے شروع

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پہلی آل پاکستان انٹر لوپ سائیکا ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ 6ستمبر سے سعید اجمل انٹر نیشنل کر کٹ اکیڈمی فیصل آباد میں شروع ہو گی۔ جس میں ملک بھر کی آٹھ بہترین ٹیمیں مد مقابل ہو ں گی، ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ صابر حسین نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کے علاوہ لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ اور کراچی کی دو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کی نمائندگی کریں گے۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی