شدید بارش نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے منسوخ کردیا

شدید بارش نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے منسوخ کردیا

برسٹول( نیٹ نیوز) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا بھارتی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں ٹیسٹ سیریز کے بعد اب وہ ون ڈے سیریز میں شرکت کررہی ہے گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ منسوخ کیا گیا بارش کی وجہ سے میچ کی ایک بال بھی نہیں کرائی گئی بارش کچھ دیر کے لئے رکی اور گراﺅنڈ کو سکھانے کی کوشش کی گئی لیکن دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا اس موقع پر سٹیڈیم میں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جن کومیچ کی منسوخی کی وجہ سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی