ڈینیئل ویٹوری نجی مصروفیات کی وجہ سے چیمپئنز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے

ڈینیئل ویٹوری نجی مصروفیات کی وجہ سے چیمپئنز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے

ویلنگٹن ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز لیفٹ آرم سپنر ڈینیئل ویٹوری نجی مصروفیات کی وجہ سے چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں شرکت نہیںکریں گے۔ چیمپئنز لیگ آئندہ ماہ بھارت میں کھیلی جائے گی۔ ڈینیئل ویٹوری کو کوالیفائنگ راﺅنڈ کےلئے نادرن ڈسٹرکٹ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں ویٹوری نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں نادرن نائٹس کی نمائندگی کروں مگر نجی مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی