الجزائر میں تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی میں کیمرون کا فٹبالر ہلاک

الجزائر میں تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی میں کیمرون کا فٹبالر ہلاک

االجزائر( نیٹ نیوز) کیمرون کے معروف فٹبالر ایلبرٹ ایبوسی الجزائرمیں تماشائیوں کی جانب سے پھینکی جانے والی کسی شے کے لگنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 24 سالہ ایبوس کو جب حادثے کے بعد قریب ایک ہسپتال پہنچایا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔الجیرین لیگ کے سلسلے میں ہونے والے اس میچ میں ایبوسی جے ایس کبیلی نامی کلب کے خلاف الجزائری دارالحکومت کے مقامی کلب یو ایس ایم ایلگلر کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ انہوں نے میچ میں مہمان کلب کے خلاف ایک گول بھی کیا، تاہم میزبان کلب یہ میچ دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہار گیا۔میچ کے اختتام پر جے ایس کبیلی کے حامی شائقین نے اپنے کلب کی شکست پر برہم ہو کر میدان سے باہر جاتے ہوئے کھلاڑیوں پر مختلف چیزیں پھینکتا شروع کر دیں جن میں سے ایک چیز ایلبرٹ ایبوسی کے سر میں جا لگی۔الجزائر کی وزارتِ داخلہ نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی