آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ 26 اکتوبر سے شروع ہوگا

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ 26 اکتوبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کمپالا( نیٹ نیوز)یوگینڈا رواں برس اکتوبر، نومبر میں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیگ کی میزبانی کیلئے یوگینڈا کا انتخاب کیا ہے اور یوگینڈا کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔
لیگ میں میزبان یوگینڈا سمیت نیپال، ملائیشیا، سنگاپور، امریکہ اور برمودا کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور دو ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کیلئے کوالیفائی کریں گی۔