یوتھ اولمپکس :جمیکا اور کینیا نے گولڈ میڈل جیت لئے

یوتھ اولمپکس :جمیکا اور کینیا نے گولڈ میڈل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننجنگ ( نیٹ نیوز) چین میں جاری یوتھ اولمپک جمیکا اور کینیائی رنرز نے سونے کے تمغے جیت لیے۔ شمالی شہر ننجنگ میں جاری یوتھ اولمپکس کے آٹھویں روز جمیکن اور کینیائی ویمن ایتھلیٹ گولڈ میڈلسٹ بن گئیں۔ نتالیہ وائٹ نے دو سو میٹر کا فاصلہ 23 اعشاریہ 55 سیکنڈ میں طے کر کے میدان مارا، کینیا کے گلبرٹ کیموئی پندرہ سو میٹر دوڑ میں سال کے تیز ترین رنر ثابت ہوئے۔ میڈلز کی دوڑ میں روس کے لانگ جمپر بھی پیچھے نہ رہے۔ انہوں سات اعشاریہ پانچ چار میٹر کی چھلانگ لگا کر مقابلہ جیت لیا۔