کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ کپ سے قبل تین ملکی سیریز کی میزبانی کرےگا
سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ آئندہ سال جنوری فروری میں تین ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا ۔ اس سیریز میں میزبان آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔سیریز کی میزبانی میلبورن، ہوبارٹ، سڈنی، برسبین اور پرتھ کریں گے ۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ 16جنوری کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ 18جنوری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ۔ تیسرا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 20جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ چوتھا میچ 23 جنوری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تین ملکی سیریز کا 5واں میچ 26جنوری کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ۔ چھٹا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 30جنوری کو ہوگا ۔ تےن ملکی سےرےز کا فائنل یکم فروری کو کھیلا جائے گا ۔