جرمنی نے فیفا انڈر 20 ویمنز فٹبال ورلڈکپ جیت لیا

جرمنی نے فیفا انڈر 20 ویمنز فٹبال ورلڈکپ جیت لیا

                                       مونٹریال ( نیٹ نیوز) جرمنی نے فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا۔ جرمن خواتین ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں نائیجیریا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے شمالی کوریا کو 3-2 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں کھیلے گئے ساتویں خواتین انڈر 20 عالمی کپ کے فائنل میں جرمنی نے نائیجیریا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک برابر رہا۔ اضافی ٹائم میں لینا پیٹرمن نے گول کرکے جرمنی کو فتح سے دلا دی۔ جرمنی کا یہ مجموعی طور پر تیسرا ٹائٹل ہے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے شمالی کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیالو، لواگیز اور نونکارا نے گول سکور کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی