پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

                   ہمبنٹوٹا (نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی ون ڈے میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے ون ڈے میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریگی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ہمارے پاس سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے جس کو ہم ضائع نہیں کریں گے مصباح الحق نے کہا کہ آج کے میچ کے لئے پلان تیار کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 اگست کو رینگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی