پہیہ جام نہیں کریںگے

پہیہ جام نہیں کریںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                              لاہور ( اسد اقبال )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی طرف سے کراچی سے خیبر تک پہیہ جام ہڑ تال کی کال کو یکسر مستر د کر تے ہوئے کہاہے کہ ملکی حالات اس بات کے متحمل نہیں کہ ملک میں معاشی صورتحال کو مزید ابتر بنایا جائے لہذا حکو مت اور اپوریشن سمیت تمام سیا سی جما عتو ں سے اپیل کی ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کر نے کی بجائے اس میں بہتر ی کے لیے اجتماعی جدو جہد کی جائے ۔ یوم آزادی کے موقع پر آزادی مارچ اور انقلا ب مارچ کے سلسلہ میں سب سے زیادہ نقصان کا سامنا گڈز ٹرانسپورٹرز کو کر نا پڑا جس کے لیے ہزاروں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کر تے ہوئے شاہراہو ں پر کھڑا کر دیاجس سے نہ صر ف گڈز ٹرانسپورٹرز کونقصان کا سامناکر نا پڑا جبکہ کنٹیرز میں پڑا سامان خراب ہو نے سے تاجروں کا بھی نقصان ہوا ہے ۔ بتا یا گیاہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں حراست میں لیے جانے والے کنٹینرز غیر ملکی شپ منٹ کمپنیو ں کے ہیں جن کا یو میہ کر ایہ 10ہزار روپے بنتا ہے ۔ جس کا خمیازہ صرف ٹرانسپورٹروں کو برداشت کر نا پڑے گا ۔ پاکستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماءطارق نبیل ، ملک شو کت ، سراف گل اورمرزا ارشد اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے حکو مت مخالف پہیہ جام ہڑتال کو لاہور ، پنجاب اور پاکستان کی سطح پر ایسو سی ایشنز کے رہنماﺅ ں نے مستر د کر دیا ہے کیو نکہ ہم کاروباری لو گ ہیں جو کسی سیاسی جما عت کے آ لہ کار نہیں ۔ انھو ں نے کہ دھر نو ں کے باعث پہلے ہی کاروباری سر گر میاں مفلو ج الحال کا شکار ہیں اقساط پر لی جانے والی گاڑیو ں کے اخراجات پورے کر نے سے قاثر ہیں اور مجمو عی طور پر اب تک گڈز ٹرانسپورٹروں کا اربو ں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ ٹرانسپورٹ رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ قوم پہلے ہی کر ب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے عوام کی زندگی اتنی اجیرن نہ بنائی جائے کہ وہ مہنگائی سمیت بحرانو ں کا بو جھ نہ اٹھا سکیں ۔انھو ں نے کہا کہ قوم کو سیاست کی بھٹی میں پھینکنے کی بجائے اپو زیشن جماعتو ں کو چائیے کہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملک کو تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامز ن کر ے ۔ طارق نبیل اور ملک شو کت نے حکو مت وقت سمیت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ معیشت کا پہیہ رواں رکھنے کے لیے اختلا فات بھلا کر مذاکرات کے زریعے معاملا ت کو سلجھا یا جائے ۔ تاکہ عوام اور ملک گو مگوں کی صورتحال سے باہر نکل سکے ۔