افضل خان کی رپورٹ کے بعد حکمران فوری مستعفی ہو جائیں،ذوالفقار ندیم

افضل خان کی رپورٹ کے بعد حکمران فوری مستعفی ہو جائیں،ذوالفقار ندیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صوبائی رہنما چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کی رپورٹ کے بعد وفاق اور پنجاب کی حکومتیں اپنا آئینی اور جمہوری حق کھوچکی ہیں اور شریف برادران فی الفور مسند شاہی سے علیحدہ ہو جائیں اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن قائم کرکے پاکستان میں نئے سرے سے انتخابات کا انعقاد کرایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ شریف برادران نے اقتدار حاصل کرنے کی خاطر جو کاٹھ کی ہنڈیا چڑھائی تھی وہ بیچ چوراہے میں آکر پھوٹ گئی ہے اور یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ شریف برادران کرپشن اور دھاندلی کلچر کی پیداوار ہیں اور انہوں نے ہر حالت میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے رشوت دے کر ہر ناجائز حربے کو اپنے لیے جائز قرار دیدیاانہوں نے کہا کہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے ایک محب وطن شہری ہونے کا بھرپور کردار ادا کیا اور قوم کے سامنے وہ سچ پیش کردیا جس کی وجہ سے ان پر خفیہ طور پر سیاسی دبا¶ رکھا گیا تھا اور اب چونکہ پوری قوم حکمرانوں کی کرپشن اور دھاندلی سے مکمل طور پر آگاہ ہوچکی ہے اس لیے پاکستانی آئین کے مطابق انہیں حکومت کرنے اور عوام کو مزید بیوقوف بنانے کا کوئی حق نہیں پہنچتا کیونکہ وہ آئینی طور نااہل ثابت ہوچکے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1