ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی ایشن نے راوی روڈ سے حکومت کے حق میں ریلی نکالی

ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی ایشن نے راوی روڈ سے حکومت کے حق میں ریلی نکالی


لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی ایشن نے مستحکم پاکستان ریلی سابق رُکن پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ ،یاسر نصیر ، حاجی عبدالمتین شیخ ،عامر خان ،حاجی شکیل ،کوکی بھائی کی قیادت میں الامین ہاوس راوی روڈ سے نکالی گئی جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز سمیت سابق ناظمین ،کونسلرز اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی ریلی میں ٹرک ،اور مو ٹر سائیکلیں بھی بڑ ی تعداد میں موجود تھیں شر کا ء سے خطاب میں الحاج قیصرامین بٹ ،یاسر نصیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی کارکنان عوام کی تر جمانی کر تے ہیں اور دھر نوں کی سیاست کے باعث روزانہ کی بنیاد پر کام کر نے والوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) نے ہر دور میں عوامی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کروایا ہے اور اب دھر نوں سے سستی شہرت حاصل کر نے والوں کے چہر ے سامنے آگئے ہیں

گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت نے عوامی مسائل کو حل کیا ہے جس کی تعر یف جتنی کی جائے کم ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پر اعتماد کر تے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ سول نافرمانی کسی صورت قبول نہیں ہے جمہوریت کا ساتھ دینگے اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کسی صورت استعفیٰ نہیں دینگے ریلی میں کارکنان نے مسلم لیگ ( ن) کے حق میں زبر دست نعر ے بازی کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1