مسلم لیگ(ن) کوجب بھی اقتدار ملا جمہوریت خطرے میں پڑ گئی،نرگس فیض

مسلم لیگ(ن) کوجب بھی اقتدار ملا جمہوریت خطرے میں پڑ گئی،نرگس فیض


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کو بحران سے نکالے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف ناکام سیاستدان ہیں ان کی وجہ سے ملک میں سیاسی بحران جنم لیتے ہیں،مسلم لیگ( ن کو جب بھی اقتدار ملا اس نے جمہوریت کو خطرے میں ڈالا،آصف علی زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شریف برادران آج ان سے ہی حکومت بچانے کی اپیل کررہے ہیں ،شہبازشریف نے پیپلزپارٹی پران گنت با ر کیچڑ اچھالا اور اب حکومت بچانے کے لئے پیپلزپارٹی کی منت کی جارہی ہے ،مسلم لیگ( ن )کے قائدین مفاد پرست ہیں جب ان کاکام نکل جاتا ہے تو وہ منہ موڑ لیتے ہیں،ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہوتا اگر انہوں نے ایک سال میں عوام کی خدمت کی ہوتی توآج عوام ان کے ساتھ ہوتے مگر مسلم لیگ( ن) کے قائدین تو صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی پرواہ نہیں یہ صرف اپنا مفادعزیز رکھتے ہیں

انہیں صرف اپنے آپ سے غرض ہے ملک کی انہیں پرواہ نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1