عمران خان ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،فرزانہ بٹ

عمران خان ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،فرزانہ بٹ


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے کشمیری برادری کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کی گفتگو سے واضح ہو چکا ہے کہ وہ تعصب اور لسانی بنیادوں پر فسادات اور انتشار پیدا کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، تاہم میں واضح کردوں کہ ملک کے محب وطن عوام عمران خان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے مسلم لیگ نے پاکستان کو بنا یا تھا اور آج مسلم لیگ(ن) اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی حفاظت کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1