پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے بھرپور طریقے سے ذمہ داری ادا کریگی،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے بھرپور طریقے سے ذمہ داری ادا کریگی،ثمینہ گھرکی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرتی رہے گی جمہوریت میں تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے اور موجودہ سیاسی بحران کا حل بھی بات چیت سے ہی نکلے گا ہم آئین اور قانون کے خلاف کوئی بھی کام نہیں ہونے دیں گے جمہوریت کو بچانے کے لئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیںگی ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو موجودہ سیاسی بحران کو شروع دن سے ہی سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور دے رہی ہے فریقین کو اپنے اپنے مطالبات میں لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اناءکا مسئلہ بنائے بغیر کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر چلنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کے عمل کو پہلے دن سے ہی شروع کر لیا جاتا تو آج ےہ حالات نہ ہوتے جو بنے ہوئے ہیں لیکن حکومت ضد پر اڑی ہوئی تھی جس کی وجہ سے سیاسی بحران روز بروز سنگین ہوتا چلا گیا تھا لیکن اب بھی کچھ بھی نہیں بگڑا ہے حکومت آگے بڑھے اور معاملات کو حل کرکے قوم کو بے ےقینی کی سیاست سے نجات دلوائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1